عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایم ڈی واسا کونوٹس

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایم ڈی واسا ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایم ڈی واسا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجودمحکمانہ ترقی کی کمیٹی نے میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جونئیر افسران کو گریڈ 18میں ایکسئین اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دے ڈالی۔انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی کی کمیٹی کے اس فیصلے سے اہل افسران میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جو کہ عدالتی فیصلے اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایم ڈی واسا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -