چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی عمرہ کی ادائیگی کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لئے 4 بنچ تشکیل دے دئیے گئے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کے لئے چار بنچ تشکیل دے دئیے گئے۔سپریم کورٹ کے چاروں بنچز10 جون سے نو تشکیل شدہ بنچز میں مقدمات کی سماعت کریں گے اس حوالے سے عدالتی امور نمٹانے کے حوالے سے روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے کورٹ روم نمبر ایک میں 3 رکنی بنچ کی سربراہی کریں گے۔

سماعت

مزید :

صفحہ آخر -