لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مقدمات جلد نہ نمٹانے کا نوٹس لے لیا

لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مقدمات جلد نہ نمٹانے کا نوٹس لے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مقدمات جلد نہ نمٹانے کا نوٹس لے لیا، عدالت عالیہ نے ضلعی عدلیہ کے ججز پر اس سلسلے میں اظہار برہمی کرتے ہوئے 2011تک کے تمام مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا حکم جاری کردیا۔اوورسیز کمپلینٹ سیل لاہور ہائیکورٹ کے نگران ممبر انسپکشن ٹیم افتخار خان کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر فروری پنجاب بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی نگرانی کیلئے شکائت سیل قائم کیا گیا، مراسلے کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے مقدمات نمٹانے کے حوالے سے ضلعی عدلیہ کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہے تاہم ضلعی عدلیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا شکائت سیل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات کو تلاش کرنے کے حوالے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کر سکا جس کی وجہ سے یہ مقدمات نمٹائے نہیں جا سکے، مراسلے میں ضلعی عدلیہ کے ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 2011تک کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تمام مقدمات کو چھ ماہ کے اندر اندر نمٹا کر رپورٹ جمع کرائی جائے۔

بیرون ملک پاکستانی

مزید :

صفحہ آخر -