چین میں پہاڑ گرائے جانے لگے

چین میں پہاڑ گرائے جانے لگے

  

بیجنگ (بیورو رپورٹ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ نئی عمارات کی تعمیر کے لئے دنیا بھر میں پرانی عمارات گرائی جاتی ہیں یا زمین کو ہموار کیا جاتا ہے لیکن چین دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ایک انوکھے پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے پہاڑوں کو گرانا شروع کیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکومت 700 سے زائد پہاڑوں کو تباہ کرکے ان پر 155 مکعب میل کے علاقے پر نئے شہر آباد کرے گی۔ اس منصوبے کے ذریعے لوگوں کو ناصرف روزگار میسر ہوگا بلکہ 5 لاکھ لوگوں کو رہائشی سہولیات بھی ملیں گی، یہ منصوبہ بھی چینی صوبے گانسو میں شروع ہوچکا ہے۔ گوکہ بین الاقوامی برادری اس سے ناخوش ہے اور اسے ماحولیات کا دشمن منصوبہ کہہ رہی ہے لیکن بے چینی حکومت اپنے عوام کی فلاح پر کام کررہی ہے اور تمام تنقید کو نظر انداز کررہی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس طریقے سے دیگر علاقوں میں بھی لوگوں کے رہنے کے لئے نئی جگہیں اور شہر آباد کئے جائیں گے اور تقریباً 40 کروڑ لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -