تفتان خود کش حملے میں جاں بحق 25افراد آبائی علاقوں میں سپرد خاک

تفتان خود کش حملے میں جاں بحق 25افراد آبائی علاقوں میں سپرد خاک

  

کوئٹہ(اے این این) تفتان خود کش حملے میں جاں بحق 25افراد آبائی علاقوں میں سپرد خاک،لاشیں6 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ پہنچائی گئیں،حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی،زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تفتان مےں زائرےن پر ہونے والے دو خودکش حملوں مےں جاں بحق ہونے والے افراد کو آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔25 میتوں اور 16زخمی افراد کو 6ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تفتان سے کوئٹہ لایا گیا تھا۔لاشیں کوئٹہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شہداءکے لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ شہداء کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جنھیں بعد میں آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے زائرےن مےں13مرد10خواتےن اور2بچے شامل تھے ہےں زخمےوں مےں13خواتےن اور3مرد شامل ہےں جنھیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد6تھی دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑادےا جبکہ دو کو اےف سی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردےا جن کی لاشےں اےف سی ہسپتال مےں پڑی ہےں جبکہ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتاےا ہے کہ دو حملہ آور فرار ہونے مےں کامےاب ہو گئے مارے جانے والے حملہ آوروں سے تےن کلاشنکوفےں اور5مےگزےن برآمد ہوئی ہےں ابھی مارے جانے والے حملہ آوروں کی شناخت نہےں ہوسکی تاہم اس سلسلے مےں تحقےقات شروع کردی گئی ہے۔

 سپرد خاک

مزید :

صفحہ اول -