حکومت شہریوں اور حساس تنصیبات کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ،تحریک انصاف

حکومت شہریوں اور حساس تنصیبات کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ،تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحرےک انصاف نے کراچی ائےر پورٹ اور بلوچستان مےں شےعہ زائرےن پر دہشت گرد حملوں کی شدےد مذمت کی ہے اور دونوں واقعات کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی قرار دےتے ہوئے ذمہ داران سے استعفیٰ کا مطالبہ کےا اور کہاکہ فر قہ وارانہ قتل و غارت مےں اضافہ پاک سرزمےن پر لڑی جانے والی پراکسی جنگ کا حصہ محسوس ہوتا ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ تعلقات بہتر بنانے کی غرض سے بھارت کا دورہ کرنے والے وزےراعظم پاکستان کےلئے اٹھ کھڑے ہوں اور پاک سرزمےن کو پراکسی جنگ کےلئے استعمال کرنے اور معصوم شہرےوں کو اپنی کارروائےوں کا نشانہ بنانے والی قوتوں کو پےش قدمی سے روکےں ، پاکستان کی حدود مےںجاری اس پراکسی جنگ مےں ملوث بےرونی عناصر کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں پر سے پردہ اٹھاےا جائے اور ان کی سرگرمےوں کو ناقابل برداشت قرار دے کر سختی سے مسترد کےا جائے،وزےراعظم شہرےوں کی جان و مال اور ہر قسم کی پراکسی کارروائےوں کا خاتمہ اور بےرونی پےسے کی بدولت ملکی سرزمےن پر دہشت گرد حملوں کا تدارک ےقےنی بنائیں ، یہ ان کا بنےادی فرےضہ ہے جسے حکومتی ترجےحات مےں سرفہرست ہونا چاہےے ۔ یہ مطالبات پیر کو چیئرمےن تحریک انصاف عمران خان کی زےر صدارت کور کمےٹی کے اہم ترےن اجلاس مےں کئے گئے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحرےک انصاف کی قےادت نے کراچی اور تفتان مےں دہشت گرد حملوں کا نوٹس لےا اور واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عوام کے جان و مال اور اہم ملکی تنصےبات کے تحفظ مےں حکومتی ناکامی کو کڑی تنقےد کا نشانہ بناےا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان مےں زائرےن پرےکے بعد دےگرے حملوں کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومتےں شےعہ، مسلمانوں کو تحفظ فراہم کر نے مےں ناکام رہی ہےں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت مےں بےٹھے لوگوں سے واقعے پراپنی ناکامی تسلےم کرنے ،بھاری جانی نقصان کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کےا۔ کراچی کے ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے کو مکمل سےکےورٹی اور انٹےلی جنس کی ناکامی قرار دےتے ہوئے تحرےک انصاف کی کور کمےٹی نے کہا کہ مہران ائےر بےس کی طرز پر کےے جانے والے حملے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے گذشتہ حملے سے کوئی سبق نہےں سےکھا ۔ اجلاس مےں تحرےک انصاف کی قےادت نے حکومت سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور کراچی کے ہوائی اڈے کی حفاظت مےں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈے ملک مےں داخلے کا اہم ذرےعہ ہوا کرتے ہےں جن کی نگرانی اور حفاظت حکومت کے فرائض مےں شامل ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -