شمالی وزیرستان :ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ،3اہلکار اور ایک بچہ شہید

شمالی وزیرستان :ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ،3اہلکار اور ایک بچہ شہید

  

                           پشاور ( خصوصی رپورٹ )شمالی وزیرستان میں دتہ خیل روڈ پربویا چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں ایف سی کے تین اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ چیک پوسٹ پر کیا گیاجس میںدو خواتین سمیت بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار ایک چھوٹا چیک پوائنٹ قائم کر رہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور سرچ آپریشن شروع کردیا۔اس دوران دتہ خیل روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔

خودکش حملہ

مزید :

صفحہ اول -