میٹرو بس پراجیکٹ عوام کے لیے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے ،شہباز شریف

میٹرو بس پراجیکٹ عوام کے لیے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے ...

  

                                      لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے یہاں ترکی کے البراک گروپ آف کمپنیسز کے چیئرمین احمت البراک کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی، سالڈویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مفید معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ ترکی کے تعاون سے لاہور سے شروع کئے جانے والے صفائی کے جدید ترین نظام کو کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بڑھایا جا رہاہے۔ راولپنڈی اور مری شہر میں صفائی کے جدید نظام کیلئے ترک کمپنی البراک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ انتہائی کامیابی سے عوام کو معیاری اور باکفایت سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اسی طرح پنجاب حکومت ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ عام اور غریب آدمی کیلئے شروع کیا گیا ہے اور میٹرو بس پراجیکٹ عوام کیلئے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر البراک گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رمیٹرو بس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کارنامہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سبطین فضل حلیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن (Mr. Sadik Babur Girgin) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ زلزلہ ہو یا سیلاب، ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ ترکی کے تعاون سے مظفرگڑھ میں جدید سہولتوں سے مزین ہسپتال مکمل ہو چکا ہے۔مظفرگڑھ ہسپتال کو ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ طیب اردگان ہسپتال میں علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور رواں ماہ یہ ہسپتال فنکشنل ہو جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے مابین محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک وفد نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی جرا¿ت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف سے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹرپروفیسر ساجد میر نے ےہاں ملاقات کی۔ ملاقات مےں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کےا گےا۔وزےراعلیٰ محمدشہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اوردہشت گردی کے چیلنج کا سامناہے- مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے-انہوں نے کہا کہ ملک کو بد ا منی کی آگ سے نکالنے کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فا رم پر متحد ہونا ہوگا۔کراچی اےئر پورٹ پر دہشت گروں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔سکےورٹی فورسز نے اپنی جانےں نچھاور کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناےا ہے۔ سکےورٹی فورسزکی قربانےاں رائےگاں نہےں جائےں گی۔انہوں نے کہا کہ سکےورٹی فورسز کی بہادری اورجرات کوپوری قوم خراج تحسےن پےش کرتی ہے۔پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے علماءمذہبی رواداری ،اخوت، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیں۔ رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم اور بےت المال پنجاب کے امےن سلےمان منگلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شہباز شرےف

میٹرو بس پراجیکٹ عوام کے لیے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے ،شہباز شریف                                            لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے یہاں ترکی کے البراک گروپ آف کمپنیسز کے چیئرمین احمت البراک کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی، سالڈویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مفید معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ ترکی کے تعاون سے لاہور سے شروع کئے جانے والے صفائی کے جدید ترین نظام کو کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بڑھایا جا رہاہے۔ راولپنڈی اور مری شہر میں صفائی کے جدید نظام کیلئے ترک کمپنی البراک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ انتہائی کامیابی سے عوام کو معیاری اور باکفایت سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اسی طرح پنجاب حکومت ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا منصوبہ عام اور غریب آدمی کیلئے شروع کیا گیا ہے اور میٹرو بس پراجیکٹ عوام کیلئے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر البراک گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رمیٹرو بس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کارنامہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، ایم ڈی پنجاب میٹرو بس اتھارٹی سبطین فضل حلیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن (Mr. Sadik Babur Girgin) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ زلزلہ ہو یا سیلاب، ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔ ترکی کے تعاون سے مظفرگڑھ میں جدید سہولتوں سے مزین ہسپتال مکمل ہو چکا ہے۔مظفرگڑھ ہسپتال کو ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ طیب اردگان ہسپتال میں علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور رواں ماہ یہ ہسپتال فنکشنل ہو جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے مابین محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ ترک وفد نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی جرا¿ت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف سے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹرپروفیسر ساجد میر نے ےہاں ملاقات کی۔ ملاقات مےں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کےا گےا۔وزےراعلیٰ محمدشہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اوردہشت گردی کے چیلنج کا سامناہے- مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے-انہوں نے کہا کہ ملک کو بد ا منی کی آگ سے نکالنے کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فا رم پر متحد ہونا ہوگا۔کراچی اےئر پورٹ پر دہشت گروں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔سکےورٹی فورسز نے اپنی جانےں نچھاور کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناےا ہے۔ سکےورٹی فورسزکی قربانےاں رائےگاں نہےں جائےں گی۔انہوں نے کہا کہ سکےورٹی فورسز کی بہادری اورجرات کوپوری قوم خراج تحسےن پےش کرتی ہے۔پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے علماءمذہبی رواداری ،اخوت، برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیں۔ رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم اور بےت المال پنجاب کے امےن سلےمان منگلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شہباز شرےف

مزید :

صفحہ اول -