ملک بھر میں سکیورٹی سخت،تمام سرکاری ملازمین کو اپنے شناختی بیج نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت

ملک بھر میں سکیورٹی سخت،تمام سرکاری ملازمین کو اپنے شناختی بیج نمایاں جگہ ...

  

لاہو ر(سٹاف رپورٹر)کراچی میں ایئر پورٹ حملے کے بعد ملک بھر میں اہم تنصیبات،ائیرپورٹس، پولیس لائنز، سرکاری دفاتر، بنکس سمیت اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور تمام سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام کے بیج نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کےساتھ ساتھ اپنے گلے میں سرکاری کارڈز بھی لٹکائیں تاکہ پہچان کرنے میں آسانی ہو۔ حکومت نے تمام سرکاری اداروں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بغیر شناخت کے کسی بھی شخص یا اہلکار کو اندر نہ جانے دیں اور آنیوالے تمام افراد کی جامہ تلاشی کو یقینی بنائیں۔

سکیورٹی سخت

مزید :

علاقائی -