کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ہمارے لئے صدمے کا باعث ہے،متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،چین

کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ہمارے لئے صدمے کا باعث ہے،متاثرین کے غم میں برابر کے ...

  

بیجنگ(اے این این) چین نے کراچی ائیرپورٹ پر حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ژنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ہے ہمیں اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردی کی کارروائی ہمارے لئے صدمے کا باعث ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -