سانگھڑ:صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی ٹریفک حادثے میں زخمی
سانگھڑ (خصوصی نامہ نگار) سندھ کی وزیر برائے خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی سانگھڑ کے قریب روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں ۔ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال سانگھڑ سے کراچی منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سندھ کی صوبائی وزیر خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی سانگھڑ سرکٹ ہاو¿س میں کھلی کچہری میں شرکت کے لیے جارہی تھیں کہ ان کی گاڑی روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی ،جس کے نتیجے میں روبینہ قائم خانی اور ان کے بھائی بلاول زخمی ہوگئے ۔روبینہ قائم خانی کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا گیا ۔جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔