ہما چل پرویشن تفریح کی غرض سے آنیوالے 24 طلبہ دریائے بیاس میں ڈوب گئے

ہما چل پرویشن تفریح کی غرض سے آنیوالے 24 طلبہ دریائے بیاس میں ڈوب گئے

  

       نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں حیدرآباد سے تفریح کی غرض سے آنے والے 24 طلبہ دریائے بیاس میں ڈوب گئے ہیں۔منڈی کے ضلع مجسٹریٹ دیویش کمار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ طالب علم دریائے بیاس کے نزدیک فوٹوگرافی کر رہے تھے کہ لارجی بند سے اچانک پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ان میں سے 24 دریا میں بہہ گئے۔دریائے بیاس میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات پیش آ ئیں ابھی تک کوئی لاپتہ طالب علم نہیں ملا ۔دیویش کمار نے بتایا کہ پوری انتظامیہ موقعے پر موجود رہی تاہم رات ہو جانے کی وجہ سے امدادی کام میں مشکلات پیش آئیں اس علاقے میں دریا میں طالب علموں کو تلاش کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔دیویش کمار نے بتایا کہ پہاڑوں پر برف پگھلنے کی وجہ سے بیاس دریا کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ ہم نے ڈیم کا پانی روکنے کےلے کہاگیا حیدرآباد کے انجینئرنگ کالج کے طالب علم گھومنے کے لیے ہماچل پردیش آئے تھے۔اخبار ’دی ہندو‘ کے مقامی صحافی کنور یوگندرا نے بتایا کہ61 سیاح منڈی سے منالی جا رہے تھے شام کے وقت چھ سے سات بجے کے درمیان وہ دریا کے کنارے تصاویر اتار رہے تھے کہ اچانک پانی بہاو¿ زیادہ ہونے کی وجہ سے 18 لڑکے اور چھ لڑکیاں بہہ گئے ان کے مطابق مقامی انتظامیہ، پولیس اور مقامی افراد امدادی کاموں میں شریک ہوئے۔ انتظامیہ نے منڈی سے کولو تک کی سڑک بند کر دی 30 کلومیٹر دور پنڈو نام کا ڈیم بند کر لیا گیا ہے تاکہ بہہ کر آنے والی لاشوں کو وہاں روکا جا سکے۔رات ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

 تاہم صبح ہوتے ہیں ان میں تیزی لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -