،طالبان قید سے رہائی پانے والے امریکی فوجی برگڈال کے اہل خانہ کو دھمکیاں

،طالبان قید سے رہائی پانے والے امریکی فوجی برگڈال کے اہل خانہ کو دھمکیاں

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاہے کہ حال ہی میں افغان طالبان کی قیدسے رہاہونے والے امریکی فوجی برگڈال کے والدین کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کاآغازکردیاگیا،برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ،مقامی پولیس کے سربراہ جیف گنٹر نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں چار ای میلز کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ برگڈال کے والد بوب برگڈال کو جان سے مار دینے کی پہلی دھمکی ان کے گھر پر موصول ہوئی۔ برگڈال کے والدین ریاست ایڈاہو کے شہر ہیلی کے قریب رہتے ہیں۔پولیس سربراہ کے مطابق برگڈال کو ملنی والی دھمکی آمیز ای میلوں کی تفتیش اب امریکہ کا مرکزی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی کر رہا ہے۔دوسری جانب اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والے امریکی فوجی برگڈال نے کہا کہ اغوا کار انھیں کئی کئی ہفتے مکمل تاریک مقامات پر قید کر دیتے تھے-

مزید :

علاقائی -