بلا تفریق کاروائی کی جائے

بلا تفریق کاروائی کی جائے
بلا تفریق کاروائی کی جائے
کیپشن: rahman malik

  

                                 اسلام آباد(اے این این) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہی ۔ دہشت گرد پیار کی زبان نہیں سمجھ سکتے بلاتفریق کارروائی کرنا ہوگی ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ حملہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے پر طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے بیان کے بعد طالبان سے مذاکرات کی بات نہیں کی جاسکتی اب سب کو یکجا ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور حکومت،فوج فوری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ 8 دن پہلے حملے کی وارننگ کے باوجود وزارت داخلہ نے کچھ نہیں کیا جس کی انکوائری ہونی چاہیے ۔

رحمن ملک

مزید :

علاقائی -