حملہ قابل مذمت ہے

حملہ قابل مذمت ہے
حملہ قابل مذمت ہے
کیپشن: ameer

  

                         پشاور (آئی این پی) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ حملے آپریشن کا ردعمل ہے‘ ہم حکومت اور طالبان دونوں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔ وہ اتوار کو یہاںمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور دونوں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ حملے آپریشن کا ردعمل ہے دونوں فریقین کو حملے کرکے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رابطوں کے بعد طالبان ملاقات کے لئے تیار ہوگئے تھے لیکن حکومت نے کوئی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا

پروفیسر ابراہیم

مزید :

علاقائی -