قوم دہشتگردوں کو شکست دیگی

قوم دہشتگردوں کو شکست دیگی
قوم دہشتگردوں کو شکست دیگی
کیپشن: asif

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں یکے بعد دیگرے دہشتگ ردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اتوار کی رات کو دہشتگردوں نے کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کر دیا جس میں 19سکیورٹی اہلکاراور ائیرپورٹ کے عملے کے افراد شہید ہوگئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں دس دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔ تفتان میں ایک ہوٹل میں زائرین پر فائرنگ کرکے 24 زائرین کو شہید کر دیا گیا اور پیر کی صبح ایک سکیورٹی کانوائے پر حملہ کرکے تین سکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور 12 کو زخمی کر دیا گیا۔ ایک بیان میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ ان حملوں کی مذمت کے لئے کوئی بھی الفاظ کافی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے وہ لوگ کر رہے ہیں جو قوم پر اپنا نظریہ بندوق کے ذریعے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ قوم ان لوگوں کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی اور ان کا مقابلہ کرکے انہیں شکست فاش دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر شہید فوجی ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی تاکہ دہشتگردی کے اس عفریت سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کی دعا کی اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور رنج کا بھی اظہار کیا۔

 

مزید :

علاقائی -