اقوام متحدہ کی کراچی اور بلوچستان میں حملوں کی پرزور مذمت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کراچی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطا بق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجار کے جاری کردہ بیان میں بانکی مون نے بلوچستان میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 24 افراد کی ہلاکت کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستانی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے مزید اقدامات کرے۔