پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکا،2اہلکارزخمی

پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکا،2اہلکارزخمی
پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکا،2اہلکارزخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیس تھانے کے مال خانے میں دھماکے سے کروڑوں روپے کا اسلحہ جل کر تباہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ بگٹی تھانے کے اسلحہ خانے میں زور دار دھماکا ہواجس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا اسلحہ جس میں سرکاری اسلحہ بھی شامل تھا، جل کر تباہ ہوگیا، تین دھماکے اتنے شدید تھے کہ تھانے کے تین کمرے بھی تباہ ہوگئے۔ حادثے میں دو اہل کاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا گرمی کی تپش کے باعث پیش آیا، تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -