داسو ڈیم منصوبہ، پاکستان نے امریکا سے مدد مانگ لی

داسو ڈیم منصوبہ، پاکستان نے امریکا سے مدد مانگ لی
داسو ڈیم منصوبہ، پاکستان نے امریکا سے مدد مانگ لی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے داسو ڈیم منصوبے میں امریکہ سے مدد مانگ لی، امریکانے حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے امریکی ہم منصب جیکب لیو سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے امریکا سے داسو ڈیم منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کیاہے ۔ امریکی وزیر خزانہ جیکب لیو نے اسحاق ڈار کو منصوبے کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔ دوسری جانب عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں داسو ڈیم منصوبے کیلئے فنڈنگ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -