پنجاب میں پولیو وائرس کی تین اقسام کی موجودگی کا انکشاف

پنجاب میں پولیو وائرس کی تین اقسام کی موجودگی کا انکشاف
پنجاب میں پولیو وائرس کی تین اقسام کی موجودگی کا انکشاف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے بعد لاہور اور راول پنڈی میں اس وائرس کی تین نئی اقسام کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، صوبائی حکومت نے متاثرہ اضلاع میں تئیس جون سے انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیو کا خاتمہ حکومت پنجاب کے حکام کے لئے درد سر بن گیا۔ مئی میں حاصل کردہ نمونوں کی رپورٹ میں لاہور اور راول پنڈی میں پولیو کے تین نئے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں پایا جانے والا وائرس گڈاپ اور گلشن اقبال کراچی سے منتقل ہوا جب کہ راولپنڈی میں پولیو جرثومہ شمالی وزیرستان کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔ نئے وائرس کی تصدیق پر محکمہ صحت کے حکام کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے اور پولیو کے اس نئے حملے کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور اور راول پنڈی میں 23 جون سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ماحولیاتی نمونوں کو منفی کیا جاسکے۔

مزید :

تعلیم و صحت -