نائیجیریا سے مزید 20لڑکیاں اغواء

نائیجیریا سے مزید 20لڑکیاں اغواء
نائیجیریا سے مزید 20لڑکیاں اغواء

  

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا سے مبینہ طورپر بوکو حرام نے مزید 20 لڑکیوں کواُسی علاقے سے اغواءکرلیا جہاں سے وہ پہلے تقربیاً 200 لڑکیوں کو مغوی بنا چکے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بورنو ریاست میں مشتبہ شدت پسند لڑکیوں کو بندوق کی نوک پرگاڑیوں میں لاد کر ایک نامعلوم مقام کی جانب لے گئے جبکہ فوج کی طرف سے واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔شدت پسند کارروائیوں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے مقامی گروپ کے ایک رکن نے بتایا کہ لڑکیوں کو اغوا کرنے کے ساتھ شدت پسند ان تین مرودوں کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے جنھوں نے ان کو روکنے کی کوشش کی۔اس سے پہلے اغواءہونیوالی لڑکیوں کی رہائی کے بدلے بوکوحرام کی طرف سے اپنے قیدیوں کی رہائی کامطالبہ سامنے آیاہے جبکہ پیر کو فوج نے حالیہ دنوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں 50 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -