سلمان خان اب منفی روپ میں نظر آئیں گے

سلمان خان اب منفی روپ میں نظر آئیں گے
سلمان خان اب منفی روپ میں نظر آئیں گے

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان خان ایک عرصے سے فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن اب یہ خبریں گرم ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلم”کِک“ میں ایک بزرگ انسان کا رول کچھ منفی انداز میں نبھائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے انکشاف کیا کہ فلم”کِک“ میں سلمان خان کا کردار منفی روپ میں نظر آئے گا۔ کہا جارہا ہے کہ سلمان نے اس قسم کا کوئی کردارا پنے پورے فلمی کیریئر میں آج تک ادا نہیں کیا ہے۔فلم میں سلمان خان کے کردار کی سٹا ئلنگ پر خاص طور پر توجہ دی جا رہی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اس فلم کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -