فی الحال خواہش نہیں : کرینہ کپور

فی الحال خواہش نہیں : کرینہ کپور
فی الحال خواہش نہیں : کرینہ کپور

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو دو سال سے زائد عرصہ بیت چکا ہے لیکن ابھی تک بچے کی خوشخبری نہیں ملی اورکرینہ کپور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اور سیف کو فی الحال بچے کی خواہش نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کاکہناتھاکہ وہ ایک ذمہ دار اور پرعزم عورت ہیں، اگر ہمارے ہاں بچہ ہوتا ہے تو مجھے ساری ذمہ داریوں کو خیر باد کہہ کر بچے کو پوری توجہ دینا ہوگی، اس لئے اس منصوبے کو دوسرے یا تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -