وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح سیکیورٹی اجلا س جاری

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح سیکیورٹی اجلا س جاری
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح سیکیورٹی اجلا س جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیف آف جنرل سٹاف اشفاق ندیم ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ، مشیر خارجہ سر تاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک ہیں ۔ اجلاس میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئندہ اس قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -