موبائل فون سے پہلی کال موجد ڈاکٹر مرٹین نے اپنے حریف کو کی

موبائل فون سے پہلی کال موجد ڈاکٹر مرٹین نے اپنے حریف کو کی
موبائل فون سے پہلی کال موجد ڈاکٹر مرٹین نے اپنے حریف کو کی

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً 41 سال پہلے 3 اپریل 1973ءکو پہلی دفعہ موبائل فون کی کال کی گئی تھی اور یہ کال موٹرولو کے ایک انجینئر ڈاکٹر مارٹین کو پر نے کی تھی۔ ڈاکٹر کوپر جب نیویارک کے چھٹے ایونیو پر ٹہلنے گئے تو اپنے ساتھ 2.2 پونڈ وزنی ایک ڈیوائس بھی لے گئے جو کہ پہلا موبائل فون تھا اور اس کو موٹرولا ”ڈائنا ٹیک“ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ ڈیوائس تاروں کے بغیر تھی مگر خاصی بڑی ہونے کی وجہ یہ جیب میں نہیں رکھی جاسکتی تھی۔ کوپر نے اس فون سے پہلی کال اپنے حریف چیف ڈاکٹر اینجل کو کی تھی۔ یہ موٹرولا اور کوپر کی فتح تھی اور یہی وہ ڈیوائس تھی جو آج کے سمارٹ فونز کی بھی بنیاد ہے۔ اس وقت اس پہلے فون کی ہوشربا قیمت 3500 ڈالر تھی۔ قابل دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل فون پر کام 40ءکی دہائی میں ہی شروع کردیا گیا تھا مگر کمرشل سطح پر یہ 70ءکی دہائی میں سامنے آیا۔ پہلا موبائل فون نیٹ ورک 1979ءمیں ٹوکیو میں قائم کیا گیا۔ 1981ءمیں یورپ کے ممالک نے بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے سیوڈن، ڈنمارک، ناروے اور فن لینڈ کے لئے پہلے رومنگ نیٹ ورک لانچ کیا تھا۔ ڈاکٹر کوپر کے تاریخی فون کے 10 سال بعد یہ جدید ٹیکنالوجی امریکہ بھی پہنچ گئی۔ 1983ءمیں شکاگو کے علاقے میں صارفین کے لئے موبائل نیٹ ورک کی سہولت متعارف کروادی گئی تھی جس کے ساتھ ہی امریکہ میں موبائل سروس کا آغاز ہوگیا تھا۔ پہلا 2 جی نیٹ ورک فن لینڈ میں لانچ کیا گیا تھا جبکہ 2001ءمیں جدید تھری جی نیٹ ورک متعارف کروایا گیا۔ آج فو جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کی بنیاد بھی یہی سب ہیں۔ ٹیکنالوجی کا یہ سفر آج بھی کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں مزید نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کروارہا ہے لیکن اس سب کا سہرا ڈاکٹر کوپر کے سر ہے جنہوں نے دنیا کے پہلے موبائل فون کی بنیاد رکھی تھی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -