تین خطرناک قیدی جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر میں فرار

تین خطرناک قیدی جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر میں فرار
تین خطرناک قیدی جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر میں فرار

  

مونٹریال (مانیٹرنگ ڈیسک) تین خطرناک قیدی کینیڈا کی ایک جیل توڑ کر ایک ہیلی کاپٹر میں فرار ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مافیا کے ساتھ تعلقات کے الزام میں پکڑے گئے 35 سالہ پوس ڈینس، 53 سالہ ڈینس لیفی بیوری اور 49 سالہ سرجی پامرلیو کی گرفتاری میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔کو یوبک میں حالیہ جیل توڑنے کا اس قسم کا یہ دوسرا واقع ہے، اس سے قبل مارچ 2013ءمیں دو قیدیوں نے مونٹریال کے شمال میں ایک جیل سے ایک ہیلی کاپٹر کو ہائی جیک کرکے فرار ہوگئے تھے، ان دونوں کو فوری طور پر دو ساتھیوں جنہوں نے جیل توڑنے میں ان کی مدد کی تھی، سمیت دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -