دعا ملک مایوں بیٹھ گئیں

دعا ملک مایوں بیٹھ گئیں
 دعا ملک مایوں بیٹھ گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مارننگ شو کی معروف ہوسٹ و گلوکارہ دعا ملک مایوں بیٹھ گئی ہیں اوروہ 16 جون کو پیا دیس سدھار جائیں گی۔ کراچی کے نامساعد حالات کی بنا مایوں کی تقریب دعا ملک کے گھر پر سادگی سے ہوئی جس میں صرف ان کے خاندان کے افراد اور معروف میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس ودیگر شوبز سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے اپنی دیگر ووبہنوں ثنا ملک، تابندہ ملک اور بھائی فیروز ملک کے ساتھ ملکر اپنی چھوٹی بہن دعا ملک کو مایوں بٹھایا۔ دعا ملک کی مہندی اور نکاح کی رسم 14 جون کو ہوگی جبکہ شادی 16 جون اور ولیمہ 18 جون کو منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے عمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ یہ ہماری سب سے چھوٹی بہن ہے اور ہم تمام بہن بھائی اور امی ابو کی خواہش ہے کہ دعا کی شادی میں تمام ارمان پورے کریں۔

مزید :

تفریح -