شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں ،ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانا ہوں گے : شہباز شریف

شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں ،ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانا ہوں گے : ...
شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں ،ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانا ہوں گے : شہباز شریف
کیپشن: shahbaz sharif

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشریف نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے شر پسندوں پر کڑی نظر رکھیں ، ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سکیورٹی انتظاما ت کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کی جائے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ،ملک دشمن کے عناصر ک عزائم خاک میں ملانا ہوں گے ۔

مزید :

لاہور -