ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا دہشت گردی کے حالیہ واقعات پراظہار تشویش

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا دہشت گردی کے حالیہ واقعات پراظہار تشویش
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا دہشت گردی کے حالیہ واقعات پراظہار تشویش
کیپشن: mqm

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے اورتفتان میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں حالیہ واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملوں سے قومی اثاثوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اب کسی اور حملے کا انتظار کئے بغیر ملک کو بچانے کے لئے سخت فیصلے کئے جائیں ،ملک بھر میں حساس مقامات کے اطراف سرچ آپریشن کیا جائے اور کراچی میں تمام غیر قانونی بستیوں کو ختم کیا جائے۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ الطاف حسین کئی بار کراچی کو در پیش دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی، شہر قائد کے کئی علاقے دہشت گردوں کا گڑھ بن چکے ہیں، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، اس کو بچانے کے اقدامات کئے جائیں متحدہ قومی موومنٹ عسکری ادارو ں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے ۔

مزید :

کراچی -