طاہر القادری نے 23 جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا

طاہر القادری نے 23 جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا
طاہر القادری نے 23 جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا
کیپشن: tahir ul qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے ، عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سبز انقلاب شروع ہو گا۔ کینڈا میں مقیم پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے اور 22 جون کی ٹکٹ بھی بک کرائی ہے ۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام کو مقتدر کرنے کے لئے پاکستان آرہا ہوں ، میری آمد سے ملک میں عوامی انقلاب کا آغاز ہو گا ، میرا مقصد اصل جمہوریت کو واضح کرنا ہے ۔ طاہر القادری بدھ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کریں گے ۔ طاہر القادری وطن واپسی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں سے رابطہ کریں گے اور ایک وسیع اتحاد عمل میں لانے کی کوششیں کریں گے ۔دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے آنے پر سبز انقلاب شروع ہو جائے گا ۔