بانکی مون نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

بانکی مون نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دینے ...
بانکی مون نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: ban ke moon

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو سزادینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ بان کی مون نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ دونوں واقعات قابل مذمت ہیں ،کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے اور تفتان میں شیعہ زائرین پر خود کش حملوں میں متعدد افرادجان سے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ملک میں رہنے والے تمام افراد کے مذہبی حقوق کا تحفظ کرے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے۔ بان کی مون نے حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستانی حکومت حقوق انسانی کے تحفظ کے لئے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے مزید اقدامات کرے۔