مستقبل کے مسافر جہاز ایسے ہوں گے

مستقبل کے مسافر جہاز ایسے ہوں گے
مستقبل کے مسافر جہاز ایسے ہوں گے
کیپشن: Aeroplane

  

پیرس (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایئربس نے مستقبل کے حیرتناک حد تک دلکش اور آرام دہ ہوائی جہازوں کا خاکہ پیش کردیا ہے۔ ایئربس کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کی باڈی شیشے کی طرح شفاف ہوگی اور اندر بیٹھے مسافر اپنے چاروں اطراف کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ان جہازوں کی سیٹوں میں موجود ٹیکنالوجی مسافروں کے جسم کی حرارت کو جہاز میں بتیاں جلانے کے لئے استعمال کرے گی۔ مسافر بس ہاتھ کا اشارہ کریں گے اور ونڈوز شفاف یا رنگ دار ہوجائیں گی۔ سورج کی گرمی کی شدت کے مطابق جہاز کی سطح خود بخود یا کم شفاف ہوجائے گی تاکہ اندر درجہ حرارت مناسب رہے۔ ورچوئل ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاز میں کھیل اور تفریح کے زون بھی بنائے جائیں گے، یعنی مختصر سی جگہ پر ہی مسافروں کو ایک مکمل کھیل کا میدان نظر آرہا ہوگا جہاں وہ بیس بال اور ٹینس جیسے کھیل کھیل سکیں گے، یہ جہاز تیز رفتار بھی ہوں گے اور ان میں ایندھن بھی نسبتاً کم استعمال ہوگا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -