قبائلی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں،گورنر خیبر پختونخواکا وادی تیراہ کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان

قبائلی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں،گورنر خیبر پختونخواکا وادی تیراہ کے ...
قبائلی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں،گورنر خیبر پختونخواکا وادی تیراہ کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان
کیپشن: sardar

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں ۔ وادی تیراہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مہتاب خان عباسی نے دو سو مقامی افراد کو لیویز فورس میں بھرتی کرنے اور وادی تیراہ میں ساڑھے تین ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اندرونی اور بیرونی شرپسندوں کو نیست ونابود کر دیں گے۔ سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں قبائلی اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

مزید :

پشاور -