شام میں مکینوں نے اپنے شہر کے نام میں معمولی تبدیلی کر دی،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

شام میں مکینوں نے اپنے شہر کے نام میں معمولی تبدیلی کر دی،وجہ ایسی کہ جان کر ...
شام میں مکینوں نے اپنے شہر کے نام میں معمولی تبدیلی کر دی،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

  



دمشق (نیوز ڈیسک) شام میں ایک عرصہ سے جاری خانہ جنگی نے عام شہریوں کی زندگی محال کررکھی ہے جن میں سے بیشتر اپنی حالت سنوارنے کیلئے کچھ بھی کرنے پر تیار ہیں۔ ایسی ہی حالت شہر ’کافر انبل‘ کے رہنے والوں کی ہے۔ انہوں نے امریکی خاتون ’کیٹ لن جینر‘ سے اپیل کی ہے کہ اگر نام کی تبدیلی سے شہر کے لوگوں کو بھی آزادی میسر آجائے گی تو وہ اپنے شہر کا نام ’K‘ کی بجائے ’Caitlyn‘ کی طرح ’C‘ سے لکھنے پر تیار ہیں۔

مزیدپڑھیں:آدمی اپنی بیوی اور پراپر ٹی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھا لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ دونوں ہی واپس مل گئیں

بظاہر اس اعلان کی منطق سمجھ نہیں آتی لیکن اصل کہانی یہ ہے کہ ’کیٹ لن جینر‘ دراصل پہلے ’بیروس جینر‘ ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے اولمپکس میں امریکہ کی نمائندگی بھی کی اور اداکارہ کم کارداشین ان کی سوتیلی بیٹی بھی ہے۔ تاہم کچھ عرصہ قبل انہیں محسوس ہوا کہ انہیں مرد نہیں عورت ہونا چاہیے تھا۔ لہٰذا چند آپریشنز کے بعد وہ بروس سے کیٹ لن بن گئے۔ اس سٹوری کو امریکی میڈیا میں بے حد کوریج دی گئی اور اس عمل پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بھی بنایا گیا کہ یہ تنقید شخصی آزادی کے خلاف ہے۔ اب شاہی شہر کے ان سماجی کارکنوں نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے، دراصل وہ دنیا خصوصاً مغرب کو اس جانب متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایک شخص کی آزادی اس قدر اہم ہے لیکن شام میں روزانہ ہزاروں جانیں ضائع ہورہی ہیں اور کسی کے کان پر جو تک نہیں رینگ رہی، ان شہریوں نے کیٹ لن جینر سے بھی اپیل کی ہے کہ ان کی مشکلات کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانے میں مدد کی جائے۔ یہی گروپ اس سے قبل اداکارہ انجلینا جولی سے بھی مدد کی اپیل کرچکا ہے اور اپنے منفرد نعروں اور کارٹونز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...