تولیوں کے ایک سیٹ کی قیمت 800ار ب ڈالر ،مگر کیوں؟

تولیوں کے ایک سیٹ کی قیمت 800ار ب ڈالر ،مگر کیوں؟
تولیوں کے ایک سیٹ کی قیمت 800ار ب ڈالر ،مگر کیوں؟

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) ایمازون ویب سائٹ پر دنیا بھر کے افراد اور کمپنیاں اپنی مصنوعات فروخت کیلئے پیش کرتے ہیں لیکن اس وقت 6 تولیوں پر مشتمل ایک سیٹ فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جو کہ اپنی حد سے زیادہ قیمت کے باعث صارفین اور میڈیا کی توجہ کا باعث بن گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ہیروں سے جڑی اس ٹوائلٹ سیٹ کی قیمت کہ آدمی بیٹھ کر اصل کام ہی بھول جائے 

6 تولیوں کے اس سیٹ کی قیمت 796 ارب ڈالر رکھی گئی ہے۔ ایسے میں یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ کسی صارف نے بطور مذاق یہ تولیے فروخت کیلئے پیش کئے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً ایمازون اس قسم کی آفرز فوری طور پر ہٹادیتی ہے لیکن ان تولیوں پر کمپنی کی نظر نہ پڑسکی۔ ایسے میں صارفین نے اس پراڈکٹ پر نہایت دلچسپ تبصرے بھی کئے ہیں۔ جیسے کہ ایک صارفین نے لکھا بہت ہی مناسب، ورنہ تولیوں کے اچھے سیٹ کیلئے میں تو اس سے دوگنا رقم بھی ادا کردیتا۔ ایک اور نے لکھا ’ان تولیوں کی کوالٹی کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں‘ جس مہارت سے انہیں بنایا گیا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے یہ بہترین تولیہ ہے جو کوئی بھی قوم خرید سکتی ہے۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ تولیے کی قیمت تو ٹھیک ہے لیکن ساتھ میں پانچ پاﺅنڈ ڈلیوری فیس ذرا زیادہ ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ قیمت تھوڑی زیادہ ہے لیکن پراڈکٹ زبردست ہے، خریدنے کیلئے گھر کی چند چیزیں بیچنا پڑیں اور چند ملکوں پر حملہ کرنا پڑا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...