اگر گرمی سےتنگ ہیں تو پریشان نہ ہوں،صرف ایک ہزار روپے میں یہ زبر دست ایئر کنڈیشنر گھر پر ہی بآسانی تیار کریں

اگر گرمی سےتنگ ہیں تو پریشان نہ ہوں،صرف ایک ہزار روپے میں یہ زبر دست ایئر ...
اگر گرمی سےتنگ ہیں تو پریشان نہ ہوں،صرف ایک ہزار روپے میں یہ زبر دست ایئر کنڈیشنر گھر پر ہی بآسانی تیار کریں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے ستائے شہریوں کے ایئرکنڈیشنر کسی نعمت سے کم نہیں لیکن کتنے لوگ ہیں جو ایئرکنڈیشنر خریدنے اور اس کا بل ادا کرنے کی سکت رکھتے ہیں؟ ایسے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب محض 1300روپے میں خود اے سی تیار کر سکتے ہیں۔ لندن کے ایک شہری نے 10منٹ میں 1300روپے کی لاگت سے اے سی تیار کر نے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی ہے تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اے سی تیار کرنے کے لیے آپ کو صرف پولیسٹرین پلاسٹک کے ایک کولر،2ڈرایئر وینٹس اور ایک چھوٹے پنکھے کی ضرورت ہے۔سب سے پہلے کولر کے ڈھکن کے دونوں طرف سوراخ کر کے ڈرائیر وینٹس کو نصب کریں۔اگر آپ کمزور پنکھا استعمال کر رہے ہیں تو پھر صرف ایک ڈرائیر وینٹ استعمال کریں۔ اس کے بعدڈھکن پردونوں وینٹس کے درمیان سوراخ کر کے پنکھا نصب کریں، یاد رکھیں کہ پنکھا الٹ نصب کیا جائے گا یعنی پنکھا باہر سے ہوا کھینچ کر کولر کے اندر لے جائے اور پھر وہ ہوا ڈرائیر وینٹس کے ذریعے باہر نکلے، جیسا کہ آپ تصاویر میں دیکھ رہے ہیں۔پھر بوتلو ں میں پانی ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھیں اور جب پانی برف بن جائے تو بوتلیں اٹھا کر کولر میں رکھ دیں، پھر کولر کا ڈھکن بند کر دیں اور پنکھے کو بجلی سے منسلک کرکے چلا دیں اور ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس