کیا آپ اس چارجر سے اپناموبائل چار ج کرنے کیلئے تیار ہوں گے

کیا آپ اس چارجر سے اپناموبائل چار ج کرنے کیلئے تیار ہوں گے
کیا آپ اس چارجر سے اپناموبائل چار ج کرنے کیلئے تیار ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ موبائل فون کا چارجر ہے یا خوفناک سانپ جو موبائل فون کو نگل رہا ہے؟یوٹیوب پر ایک ایسے موبائل فون چارجر کی ویڈیو نے تہلکہ مچا رکھا ہے جو چارجر کم اور سانپ زیادہ لگتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سانپ نما چارجرکی دم بجلی کے سوئچ سے منسلک ہے جبکہ اس کے منہ میں آئی فون رکھا ہوا ہے اور سانپ اس آئی فون کو نگل رہا ہے۔یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے نامعلوم شخص نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ تاحال ایسا کوئی چارجر مارکیٹ میں نہیں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ اس ویڈیو کے بعد کوئی نہ کوئی کمپنی اس طرف توجہ کرے گی اور اس طرح کا چارجر بھی بنائے گی۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کو شاید معلوم نہیں کہ بالکل اسی طرح کا موبائل فون چارجر مارکیٹ میں دستیاب ہے جو ایک جاپانی خاتون لیزاوا میو نے بنایا ہے۔ لیزاوا نے اپنی تخلیق کی قیمت 3ہزار220پاﺅنڈ مقرر کر رکھی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ”میں نے پلاسٹک سے ایسے جانور اور دیگر اشیاءبنانے میں سپیشلائزیشن کر رکھی ہے جواصلی نظر آئیں،یہ چارجر بھی بالکل اصلی سانپ کی طرح نظر آتا ہے۔“اس خوفناک قسم کے چارجر کے دیگر فوائد تو ہمیں معلوم نہیں لیکن ایک فائدہ آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ کوئی آپ سے چارجر مانگ کر نہیں لیجائے گا۔