رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت میں 4 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مارکیٹ میں چینی 4 روپے فی کلو اضافے کے بعد 65 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ رواں ماہ چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عوام نے اس غیر قانونی اضافے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی رمضان المبارک شروع ہونے میں تقریباً 10 دن باقی ہیں لیکن اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی طور پر قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے عوام کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : کوئٹہ


loading...