ایک سبزی حالیہ دنوں میں جس کی مغرب میں فروخت میں ہوشربا اضافہ ہواہے،وجہ جان کرآپ بھی استعمال شروع کر دیں گے

ایک سبزی حالیہ دنوں میں جس کی مغرب میں فروخت میں ہوشربا اضافہ ہواہے،وجہ جان ...
ایک سبزی حالیہ دنوں میں جس کی مغرب میں فروخت میں ہوشربا اضافہ ہواہے،وجہ جان کرآپ بھی استعمال شروع کر دیں گے

  



لندن(نیوزڈیسک)ماضی میں بہت سی سبزیاں اور پھل لوگوں میں صحت کے حصول کے لئے کافی مقبول رہے ہیں لیکن آج کل دنیا میں ایک ایسی سبزی مشہور ہوگئی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا۔

مزیدپڑھیں:کینسر سے متاثرہ یہ خاتون8 ماہ تک روزانہ گاجر کا جوس پیتی رہی ،اس کے بعد کیا ہوا ؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

برطانوی اخبار ’میل آن لائن‘ کے مطابق چقندر ان دنوں عوام الناس میں تیزی سے مقبول ہوا ہے اور صرف ایک ہفتے میں چقندر کی فروخت ایک ملین برطانوی پاﺅنڈ(15کروڑ روپے)ریکارڈ کی گئی ہے۔حال ہی میں شائع کی گئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماہرین صحت اور باورچی اس کی افادیت گنوارہے ہیں جس کی بدولت لوگوں نے اس کا بہت زیادہ استعمال شروع کردیا ہے۔ایک دور میں صرف بوڑھوں کی غذا سمجھی جانے والی سبزی اب نوجوانوں میں بھی بہت مقبول ہوچکی ہے اور اسے ایک ’سپر فوڈ‘کا درجہ مل چکا ہے۔Kantar Worldpanelکی رپورٹ کے مطابق صرف برطانیہ میں چقندر کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔2013ءمیں اس کی فروخت42.8ملین برطانوی پاﺅنڈ تھی جو کہ اب 50.5ملین پاﺅنڈ ہوچکی ہے۔

ایک سال قبل لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چقندر کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...