اے این پی کے نومنتخب کونسلر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
چارسدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب کسان کونسلر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے کلاڈھیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب کونسلر عطاءالحق جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کے نومنتخب کونسلر عبداللہ اور ایک پولیس اہلکار جان عالم شامل ہیں ۔ واضح رہے اس سے قبل الیکشن 2013 ءکی انتخابی مہم کے دوران اے این پی کے رہنماءبشیر احمد بلور خود کش حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔