کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کو 6ماہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کو 6ماہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر ز کو چھ ماہ کا سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا،قومی کر کٹ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت بیشتر کھلاڑیوں نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈنے کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد انہیں یکم جولائی سے 31دسمبر 2015ء تک چھ ماہ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں10فیصد اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، قومی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتانوں کے ساتھ ساتھ بیشتر کھلاڑیوں نے بھی اس سنٹرل کنٹریکٹ پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابھی ان کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آسکے ہیں جن کے نام اپریل سے جون تک کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی چےئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ مصباح الحق اور اظہر علی نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے ۔وہ فلیٹ ریٹ کے تھت بڑھائے گئے معاوضوں پر مطمن ہیں اب کھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی پر انعام نہیں ملے گا بلکہ ٹیم کیم جیت پر بونس ملے گا۔نئے فارمولے میں ٹیم کی کارکردگی کو اہمیت دی گئی ہے اس فارمولے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔گزشتہ سال جو معاوضے دئے جاتے تھے ان میں مجموعی طور پر دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔سینٹرل کنٹریکٹ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو بھیجے جائیں گے جو دستخط کرانے کے بعد واپس بورڈ کو بھیج دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...