اولمپک کوالیفائرز،قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا

اولمپک کوالیفائرز،قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا،2 روز تک پلیئرز کی صلاحیتوں کا امتحان لینے کے بعد18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، محمد عمران کو کپتان برقرارکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا،2گول کیپرز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ 20 جون سے بیلجیئم میں شیڈول ایونٹ سے قبل گرین شرٹس آئرلینڈ کیخلاف 2 پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گے، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئیں، یورپی ملک کی آب وہوا، خوراک اور گراؤنڈ سمیت دیگر عوامل سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک ہفتے قبل روانہ ہونا چاہتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...