بنگلہ دیشی بورڈ نے کھلاڑیوں پر میڈیا سے باچیت پر پابندی عائد کر دی

بنگلہ دیشی بورڈ نے کھلاڑیوں پر میڈیا سے باچیت پر پابندی عائد کر دی

  



ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے زیر معاہدہ کھلاڑیوں اور تمام سٹاف کو میڈیا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو افسر نظام الدین چوہدری نے گزشتہ روز اس حوالے سے ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی پریس میں بات چیت سے قبل بی سی بی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت حاصل کریں۔ یہ بھی تلقین کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی پوسٹ یا کوئی پیغام کوشیئر کرنے سے باز رہا جائے جس سے بنگلہ دیشی بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہودوسری جانب کھلاڑیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھیل پر اپنی توجہ مکمل طور پر مرکوز رکھیں یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...