ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 16 ٹیم کادورہ یورپ کا شاندار آغاز

ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 16 ٹیم کادورہ یورپ کا شاندار آغاز

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 16 ٹیم نے اپنے دورہ یورپ کا شاندار آغاز کیا۔ہالینڈ کے شہر واٹ میں ایم او پی کلب کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈار ہاکی اکیڈمی نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈار ہاکی اکیڈمی نے دو سال کے عرصہ کے بعد اپنا چوتھا یورپ کا دورہ کیا تو اسے اپنے پہلے ہی میچ میں ایم او پی کلب انڈر 18 سائیڈ کیخلاف میچ کھیلنا پڑا۔ ایم او پی ہاکی کلب واٹ شہر کے اچھے ہاکی کلبوں میں سے ایک ہے۔ میچ کے 28 ویں منٹ میں ڈار ہاکی اکیڈمی کے عثمان سینئر نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔عثمان سینئر نے ہی پنلٹی کارنر پر دوسرا گول سکور کرکے ٹیم کی برتری کو مستحکم کردیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ڈار ہاکی اکیڈمی کے بوائز نے بہترین پھرتی کا مظاہرہ کیا اور مزید دو گول کیے۔ پہلے ذوالقرنین اور پھر عثمان جونیئر نے ایم او پی کے خلاف گول سکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...