بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ آج شروع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ آج شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فتح اللہ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ آج فتح اللہ میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم مشفق الرحیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، امرالقیس، مومن الحق، محموداللہ، شکیب الحسن، صومیا سرکار، شوواگتا ہوم، تیج الاسلام، محمدشاہد، روبیل حسین، جبیرحسین، لٹن داس اور ابوالحسن شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ویرات کوہلی انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مرلی وجے، شیکھردھاون، کے ایل راہول، چیتشورپوجارا، اجنکیاراہانے، روہت شرما، وریدیمن ساہا، آر ایشون، ہربھجن سنگھ، کرن شرما، بھنشورکمار، اومیش یادو، وارن ایرن اور ایشانت شرما شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 جون کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 21 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے