وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور سپورٹس بورڈکا ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجئم کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور سپورٹس بورڈکا ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجئم کو ...

  



لاہور( سپورٹس رپوٹر) وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجئم کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پاکستان ہاکی ٹیم نے 14جون سے6جولائی2015 تک اولمپکس کوالیفیکیشن راؤنڈ کھیلنے کے لیے بیلجیئم روانہ ہونا ہے۔ لیکن فنڈز کی کمی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے ٹیم کو دورہ بیلجئم کے لئے بھجوانہ ممکن نظر انہیں آرہا تھا جس کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو فیڈریشن کی مالی مشکلات سے آگاہ کیا ۔پی ایچ ایف کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے مجوزہ دورہ ہاکی سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان ہاکی ٹیم کی واپسی ٹکٹ، ہوٹل اخراجات اور ڈیلی الاؤنس پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کریگا۔فنٹرو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز جو کہ Belgium,Antwerp میں 20 جون سے 6 جولائی 2015 تک کھیلی جائیگی جس میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے 18کھلاڑی اور 4آفیشلز بیلجئم جائیں گے ہاکی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 16اور18جون2015 کو دو پریکٹس میچزبھی کھیلے گی۔

قومی ہاکی ٹیم کو اسپانسر کرنے کا فیصلہ برازیل میں اگلے اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے اور ملک میں قومی کھیل سے محبت کرنے والوں کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...