گلگت ، بلتستان انتخابی معرکے میں مسلم لیگ(ن) کی جیت

گلگت ، بلتستان انتخابی معرکے میں مسلم لیگ(ن) کی جیت
 گلگت ، بلتستان انتخابی معرکے میں مسلم لیگ(ن) کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہو نگے ، جی دوستو خوشی کی خبر ہی تو ہے کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابا ت میں مسلم لیگ (ن) اکثریتی پارٹی بن کر ابھری جبکہ گلگت بلتستان میں سابق حکمران جماعت جو کہ پیپلز پارٹی تھی بری طرح سے پٹ گئی اور تو اور پی ٹی آئی نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں بری طرح سے مات کھائی اور صرف دو نشستیں ہی حاصل کر سکی جبکہ مسلم لیگ (ن)24 کل نشستوں میں سے 14 نشستیں لے کے سر فہرست رہی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام نے ایک دفعہ پھر ووٹ دئے ،، گلگت بلتستان میں عوام نے ایک دفعہ پھر شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کی قیادت پر اظہار اعتماد کر دیا ۔


منڈی بہاوالدین میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی مسلم لیگ( ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔ ملک بھر میں ایک بار پھر جشن کا سماں ہے ، لیگی کارکن پھر سے ایک دفعہ شاد ہیں مسرور ہیں اور ہوں بھی کیوں نا،جی ہاں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں ایک بار پھر بے بہا اضافہ ہو گیا ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت نے منڈی بہاوالدین سے کامیاب ہونے والے امیدوار کو بھی مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ( ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام نے ایک دفعہ پھر دھرنا دینے والوں کو مسترد کر دیا اور عوام کو دھرنا سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر گول کرنا چاہئے ۔


عوام کو بھی معلوم ہے کہ کون ملک کے لئے مخلص ہے اور کون عوام کو ورغلا رہا ہے ، عوام بھی یہ جانتے ہیں کہ جتنی ترقی پاکستان میں میاں برادران کے دور میں ہوئی شائد ہی کسی اور دور میں ہوئی ہو اور شائد یہی وجہ ہے کہ ایک دفعہ پھر ہونے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام نے شیر پر مہر لگا کر ثابت کر دیا کہ شیر کا نشان ہی جیت کا نشان ہے ،حیرانی ہوئی کہ دو آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے اور سب سے بڑھ کر حیران کن خبر تو یہ بھی تھی کہ پی ٹی آئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی ، جس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ،مایوسی کی لہر دوڑ گئی ، جی ہاں شیر کا شکار کرنے والے بڑے بڑے دعوے کر نے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ، بہر حال ایک دفعہ پھر ثابت ہو گیا کہ پاکستانی عوام آج بھی وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں ہے۔بہرحال اجازت چاہتے ہیں دوستو آپ سے لیکن اس دعا کے ساتھ کہ اللہ کرے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بے لوث عوام کی خدمت کرتی رہے تاکہ عوام بھی بے خوف و خطر شیر پر مہریں لگاتے رہیں بہر حال ملتے ہیں دوستو ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا ۔

مزید :

کالم -