ایشین رگبی کے سینئر کوچ ایجوکیٹر اسماعیل قادر لاہو ر پہنچ گئے

ایشین رگبی کے سینئر کوچ ایجوکیٹر اسماعیل قادر لاہو ر پہنچ گئے

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپک سالیڈیٹری فنڈ رگبی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کورس 2015ء کو کنڈکٹ کرنے کے لیے ایشین رگبی کے سینئر کوچ ایجوکیٹر اسماعیل قادر لاہو ر پہنچ گئے۔ اولمپک سالیڈیٹری فنڈ رگبی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت چار مختلف کوچنگ کورسز پاکستان رگبی یونین لاہور میں کروا رہی ہے جس میں پاکستان بھر سے 25 سے زائد کوچز شرکت کر رہے ہیں۔ دس جون سے 14 جون تک رگبی ایجوکیٹر پروگرام ہوگا جس کے انچارج ایشیا میں رگبی کے سینئر ایجوکیٹر کورس اسماعیل قادر ہوں گے ان کے ساتھ پاکستان رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ہوں گے۔ چار روزہ کورس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا جبکہ پریکٹیکل سیشن پنجاب یونیورسٹی کی گراؤنڈ میں ہونگے۔دیگر کورسز میں رگبی ریڈی کورس، لیول ون سیونز رگبی کورس، لیول ٹو سیونز رگبی کورسز شامل ہیں۔

کستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں پاکستان رگبی یونین کو یہ کورسز کروانے کا موقع فراہم کیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...