ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

  



کنگسٹن( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سبائنا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں شروع ہوگا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے میں شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ڈومنیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی 9 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی