تمیم اقبال کو ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کا پہلا بلے باز بننے کیلئے مزید 7 رنز درکار

تمیم اقبال کو ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کا پہلا بلے باز بننے کیلئے مزید 7 رنز ...

  



فتح اللہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کو ہم وطن بلے باز حبیب البشر کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 7 رنز درکار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ میچز میں ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ تمیم اقبال بھارت کے خلاف آج بدھ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ تمیم اقبال نے 39 ٹیسٹ میچز میں 3020 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں حبیب البشر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید سات رنز کی ضرورت ہے۔

، اقبال نے اب تک سات سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی